ایک نیوز:نگران حکومت نے جیل بھروتحریک کے آغاز پر میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کے جیل حکام کو الرٹ رہنے اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ہدایات کردی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن اور رہنما قانون کے خلاف جائیں تو گرفتار کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ گرفتاری دینے والے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری کو لاہور سے ہوگا۔