ٹیکسوں میں اضافہ ، موبائل فون مزید مہنگے

ٹیکسوں میں اٗضافہ ، موبائل فون مزید مہنگے
کیپشن: Increase in taxes, mobile phones more expensive

ایک نیوز :گاڑیوں اورقیمتی موبائل فونزسمیت لگژری اشیاء پراضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے لگژری اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی منظوری دیدی۔اعلامیے کے مطابق 860 لگژری اشیاء پر 100 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی۔دوسری جانب گوشت، مچھلی سمیت ان اشیاء پر30 فیصد اضافی کسٹمزڈیوٹی میں31 مارچ تک توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں موبائل فونز اور کاروں کی درآمد میں نمایاں کمی ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں 93 ارب 15 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 217 ارب روپے کے موبائل فون بیرون ملک سے منگوائے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ سال کے پہلے 7 ماہ میں موبائل فونز پر 41 کروڑ 48 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا۔۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران موبائلز پر 1 ارب 27 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

جولائی 2022 تا جنوری 2023 گاڑیوں کی درآمد پر 131 ارب 70 کروڑ روپے کی کاریں درآمد کی گئیں۔۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 199 ارب روپے کی کاریں امپورٹ ہوئی تھیں۔

ڈالر کی بات کریں تو سات ماہ میں کاروں کی درآمد پر 58 کروڑ 79 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا۔ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم ایک ارب 14 کروڑ ڈالر تھا۔

موجودہ مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں گزشتہ سال کے مقابلے کاروں کی درآمد میں 43 سے 81 فیصد تک کمی آئی۔