پی ایس ایل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

Feb 19, 2023 | 20:53 PM

ایک نیوز :پی ایس ایل 8کے سنسنی خیز میچ میں لاہور قلندرز کو 67رنز سے شکست،  روایتی حریف کراچی کنگزکو3 ناکامیوں کے بعد پہلی کامیابی مل گئی۔
 کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 185 رنز بناکر لاہور قلندرز کو جیتنے کےلیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندر کی پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مرزا طاہر بیگ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامران غلام23، فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو ویڈ 36 ، حیدر علی 19 ، شعیب ملک 10 جبکہ بین کٹنگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، عماد وسیم 35 رنز اور عرفان خان نیازی 1 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، لیام ڈاسن ،زمان خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 کراچی کنگز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کی جگہ عاکف جاوید اور بین کٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا، انجرڈ میر حمزہ کے متبادل عاکف جاوید کراچی کنگز کے لیے ڈیبیو کر رہے ہیں ۔

کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں 3 میچ کھیل چکی ہے اور تینوں ہی میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دوسری جانب لاہور قلندرز نے اب تک ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرایا تھا۔

سکواڈ
لاہور قلندرز: فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔

کراچی کنگز: میتھیو ویڈ ، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، عماد وسیم (کپتان)، عرفان خان نیازی، بین کٹنگ، محمد عامر، عمران طاہر، عامر یامین، عاکف جاوید۔

مزیدخبریں