کس کی اجازت سے فون ٹیپ کئے جارہے ہیں؟ عدلیہ معاشرے کو بلیک میلر سے بچائے ، عمران خان

Feb 19, 2023 | 18:35 PM

ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو بلیک میل کرنے کیلئے لوگوں کے فون ٹیپ کئے جارہے ہیں ، عدلیہ کی اجازت کے بغیر کیسے فون ٹیپ کئے جاسکتے ہیں ؟کیا کسی مہذب ملک میں ایسا ممکن ہے ؟عدلیہ سے کہتا ہوں معاشرے کو بلیک میلرز سےبچائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں ، شہریوں کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں ،فون ٹیپ پاکستان کی بہتری کیلئے نہیں سیاسی مقصد کیلئے جا رہےہیں ،عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کا فون ٹیپ نہیں کیا جا سکتا ،قانون کہتا ہے کوئی کسی کا فون ٹیپ نہیں کر سکتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیلنے کیخلاف بھرپور آواز بلند کریں۔ہمارے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے  ہماری عدلیہ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے ،

ان کا کہناتھا کہ اب عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،جنرل (ر)باجوہ نے بھی کہہ دیا کہ ان کے پاس ٹیپس ہیں ،ٹیکنالوجی اب ایسی ہو گئی کہ کسی کی بھی فیک ویڈیو آڈیو بن سکتی ہیں،مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انکے پاس آڈیو ٹیپس ہیں،فیک ویڈیوز بنی ہوئی ہیں ، پارٹی کے تین سینئر لیڈرز کو بلیک میل کیا جا رہا ہے ،مجھ پر حملے کی انکوائری کو سبوتاژ کرنے کے لیے یہ سب کچھ کیا گیا ،عدلیہ سے کہتا ہوں معاشرے کو بلیک میلرز سےبچائیں۔

مزیدخبریں