پی آئی اے کے سی ای او کیلئے65درخواستیں موصول

پی آئی اے کے سی ای او کیلئے65درخواستیں موصول
کیپشن: 65 applications received for CEO of PIA

 ایک نیوز : پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر  کے لیے 65 درخواستیں پی آئی اے شعبہ ایچ آر کو موصول ہو گئی ہیں۔
 ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی 20 فروری کو  درخواستوں کی جانچ  پڑتال کرےگی۔ پی آئی اے کا بورڈ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویو کرے گا۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کے سی ای او کا عہدہ اپریل 2022 سے خالی ہے۔

واضح رہے کہ ائیر وائس مارشل عامر حیات پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او کے طور پر ذمے داری نبھا رہے ہیں۔

ائیر مارشل ارشد ملک 3 سال کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔