شبانہ کیساتھ دوستی کا شادی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکی،جاوید اختر 

Feb 19, 2023 | 18:12 PM

 ایک نیوز :بھارتی مصنف، شاعر اور نغمہ نگار  جاوید اختر  کا اپنی اور اداکارہ شبانہ اعظمی کی دوستی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ میری اورشبانہ کی دوستی اتنی اچھی ہےکہ شادی بھی اس کاکچھ نہیں بگاڑسکی۔

 لاہور میں  فیض فیسٹیول میں  شرکت کے دوران جاوید اختر کا گفتگو میں کہنا تھا کہ لاہورمیں عمدہ لوگ ہیں، محافل کمال ہوتی ہیں، آئندہ کبھی بلائیں توایک ہفتے کیلئے بلائیں، تین روز میں میرا کام نہیں بنتا،  لوگ اچھےلگنےلگتےہیں اور لاہور سے واپس جانےکاوقت ہوجاتاہے۔

 دوسری جانب معروف شاعر فیض کی شاعری  پر بات کرتے ہوئے بھارتی نغمہ نگار کاکہنا تھا کہ  فیض کی شاعری میں چاندنی والی خوبی ہے۔چاندنی جہاں گرے منظر خوبصورت کردیتی ہے، جیل کوئی خوبصورت جگہ نہیں لیکن فیض کی شاعری پڑھ کر لگتا ہے کہ جیل جاؤں۔

مزیدخبریں