ایک نیوز : ملک میں شدید مہنگائی سے قصور میں گھر سے آٹا،گھی سمیت دیگراشیا چوری ہوگئیں۔
قصور میں ایک منفرد چوری کی واردات کا مقدمہ ضلع قصور کے شہر چونیاں میں درج کرایا گیا ہے۔
مدعی رحمت علی کاکہنا تھا کہ محنت مزدوری کرتا ہوں ،اہل خانہ کے ساتھ شادی پرگیاہوا تھا رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان دیوار کے ساتھ سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے اور گھریلو سامان جس میں ڈبل بیڈ کے 2 کمبل، فریج کا اسٹیپلائزر، جوسر مشین، واٹر کولر، 11 جوڑے کپڑے، دو بیڈ شیٹ، موٹر سائیکل کی بیٹری، بچوں کا غلک، دس کلو آٹا اور دو کلو گھی چوری کرکے لے گئے۔
واردات کی ایف آئی آر میں گواہوں کے نام بھی درج کرائے گئے۔ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 145/2023 درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔