آئل کی فی کلوقیمت میں 300روپےکااضافہ

آئل کی فی کلوقیمت میں 300روپےکااضافہ

ایک نیوز: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں  میں ہوشربا اضافہ، گھی ،آئل ، دودھ، صابن شیمپو اور یہاں تک کہ مصالحہ جات کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں ہیں۔ 

  گھی مہنگا آئل مہنگا،پتی کی قمیت بڑھ گئی تو دالیں بھی کہاں عوام کی پہنچ میں رہیں،بڑھتی مہنگائی نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔کارن آئل کی فی کلو قیمت میں 300 روپے کا اضافہ کردیا گیا،پتی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو  جبکہ دودھ کی قیمت میں بھی 30 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

شہری کہتے ہیں سمجھ نہیں آتی اس مہنگائی میں جائے تو کہاں جائے،آئل ، مصالحہ جات ، دودھ ہو یا اشیاء خوردونوش کی چیز قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،2وقت تو دور اب ایک وقت کا کھانا کھانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ 

لال مرچ 700سے بڑھ 800روپے،ہلدی کی قیمت میں 80 روپے اور کالی مرچ کی فی کلو قیمت میں 300سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔ صابن، شیمپو،فیس واش،یہاں تک کہ ٹیشوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔