عالمی میڈیا بھی بھارت کی کشمیریوں سے کی گئی وعدہ خلافی پر بول پڑا

Feb 19, 2023 | 13:57 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:عالمی میڈیا بھی بھارت کی کشمیریوں سے کی گئی وعدہ خلافی پر بول پڑا، مودی سرکار کا کشمیر پر ایک اور وار،بھارتی آئین کے ساتھ کھلواڑ بھی بے نقاب ہوگیا۔

برطانوی اخبار دی گارڈین نے مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں پر بول پڑا،اخبار کے مطابق   بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ الحاق اور خود مختار ریاست کا معاہدہ کر کے وعدے کی خلاف ورزی کی۔ مودی سرکار کا کشمیریوں کے ساتھ کی گئی وعدہ خلافی کو منظر عام پر آنے سے روکنے کی سر توڑ کوششیں کر رہا ہے،دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق  اندیشہ دتہ کا کہنا ہے کہ ”بھارتی حکومت کشمیر سے متعلقBucher Papersکو منظرِ عام پر آنے سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے“۔ Bucher Papers بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور بھارتی آرمی چیف جنرل Roy Bucher کے مابین کشمیر اور سیز فائر کے معاملے پر ہونے والی خط و کتابت پر مشتمل ہے۔ 
دی گارڈین کے مطابق جنرل Roy Bucher نے بھارتی فوج کے گرتے مورال اور طویل تعیناتی کے باعث نہرو کو مسئلہ کشمیر اقوام ِ متحدہ لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔ بھارت مسئلہ کشمیر کو پُرامن تصفیہ کے لئے خود اقوامِ متحدہ لے کر گیا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ غاصبانہ انضمام کر لیا۔انیس سو باون میں نہرو نے بھارتی لوک سبھا میں بیان دیا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں گے۔
۔ ہم کشمیریوں پر بندوق کی نوک پر اپنی مرضی مُسلط نہیں کریں گے۔ اکتوبر دوہزار بائیس میں نہرو میوزیم کے چیئر پرسن نرپندر مشرہ نےBucher Papers کو تحقیقاتی مقاصد کے لئے پبلک کرنے کی درخواست کی تھی لیکن بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق Bucher Papers کو پبلک کرنے سے بھارت کو شدید سیاسی اور خارجی مضمرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 
بریدنگ سپیس 
بھارت عمومی طور پر پچیس سال بعد سرکاری خط و کتابت اور دستاویزات کو ڈی کلاسیفائی کر دیتا ہے۔ماضی میں بھی کئی بار صحافتی تنظیموں اور کارکنوں کی طرف سے Bucher Papersکو پبلک کرنے کی کاوشیں کی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی کے نہرو میوزیم میں رکھے گئےBucher Papers مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کرتے ہیں۔کیا مُودی سرکار نے آرٹیکل تین سو ستر کی معطلی سے بھارت کے کشمیریوں سے سابقہ وعدوں کی خلاف ورزی کی؟ کیا بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں سے اُن کا حقِ خود ارادیت چھیننا چاہتا ہے؟آخر عالمی میڈیا اور اقوامِ عالم کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر کب تک خاموش رہیں گی؟

مزیدخبریں