ایک نیوز: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے کر 8ویں ایڈیشن میں فتح کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی پوری ٹیم 5۔17اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔عباس سلطان نے 4 وکٹیں لیں۔الیاس، احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2۔2 وکٹیں حاصل کیں۔
وین ڈرڈاس کے 49 رنز بھی ٹیم کو نہ جتوا سکے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کولن منرو 31، اعظم خان 16 اور نوجوان حسن نواز 22 رنز بناسکے۔
قبل ازیں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کےکیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے۔ ڈیوڈ ملر25 گیندوں پر 52رنز بنا کر نمایاں رہے۔رائلی روسو نے 36، کیرن پولارڈ نے 32 رنز بنائے جبکہ شان مسعود 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ محمد رضوان نے پی ایس ایل 8 میں تیسری نصف سنچری اسکور کی۔
رومان رئیس، وسیم جونیئر، شاداب خان اور ٹام کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کم سے کم اسکورپر آؤٹ کریں۔
خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈکا یہ دوسرا میچ ہے ، کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 4 وکٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔