ایک نیوز: عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں ،فی یونٹ ایک روپے17پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے17 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے۔
سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔ نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔