بلیغ الرحمان سے کامران ٹیسوری کی ملاقات،اہم سیاسی امورپرگفتگو

Feb 19, 2023 | 12:03 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جانوں کی قربانی دے کر اہلکاروں نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا۔ 

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مل بیٹھ کر ایسا راستہ نکالنا ہے جس کے ذریعے پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو، سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو ازسرنو تعمیر کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں