عمر کوٹ:تیز رفتار کار کی رکشے کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

Feb 19, 2023 | 11:09 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  عمر کوٹ میں تیز رفتار کار نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب اس وقت پیش آیا جب درگاہ نمانو شاہ کے قریب تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہونے والی کار نے رکشے کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دیگر 10 کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

مزیدخبریں