افریقی اتحاد کےسربراہی سمٹ سےاسرائیلی سفارت کار کو نکال دیا گیا

Feb 19, 2023 | 09:38 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایتھوپیا میں جاری افریقن یونین کے سالانہ سمٹ کے دوران وہاں موجود اسرائیل کی سینیئر سفارتکار کو اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن گردش کرتی ویڈیو میں افریقن سمٹ کے سکیورٹی اہلکاروں کو اسرائیلی سفارتکار کو سمٹ کی افتتاحی تقریب سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی حکام نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کی سینیئر سفارتکار ڈپٹی ڈائریکٹر برائے افریقا، سفیر شیرون بار لی کو افریقن سمٹ کیلئے تسلیم شدہ آبزرور کا بیج ہونے کے باوجود باہر نکالنے کے اس واقعے کو سختی سے دیکھا جائے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی آبزرور کا اسٹیٹس کینسل کرنا آرگنائیزیشن کے قانون میں کہیں درج نہیں ہے۔

دوسری جانب افریقن سمٹ کے ترجمان اور افریقن یونین کے چیئرمین ایبا کالونڈو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سفارتکار ایتھوپیا کیلئے اسرائیل کی نامزد سفیر نہیں تھیں انہیں اس لیے سمٹ سے  نکالا گیا تھا۔

مزیدخبریں