ایک نیوز: نیدرلینڈز کی حکومت نے روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے کھلے رہنا ضروری ہیں لیکن اب روس کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنا بہت ہی مشکل ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈز کی حکومت کا کہنا ہے کہ روسی سفارتکاروں کو دو ہفتے میں ملک چھوڑ کر جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
نیدرلینڈز کے محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ روس کی جانب سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ اور گلوبل کیمیکل ویپنز واچ ڈاگ جیسے اداروں کے مرکز اس ملک میں بڑی تعداد میں جاسوس بھیجے جا رہے تھے۔
نیدرلینڈز کے وزیر داخلہ وَپکا ہوسٹرا کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز کی جانب سے کئی مرتبہ معاملے کا حل تلاش کرنے کی کوششوں کے باجود روس کی جانب سے ڈپلومیٹک کوور میں اپنے جاسوس بھیجنے کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا۔
Russia's continued attempts to place intelligence officers into the Netherlands under diplomatic cover are unacceptable. That is why we are limiting the number of Russian diplomats in the Netherlands. 1/2
— Wopke Hoekstra (@WBHoekstra) February 18, 2023
انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں ہونے دے سکتے، سفارتخانے کھلے رہنا ضروری ہیں لیکن اب روس کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنا بہت ہی مشکل ہو گیا ہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ روس کی جانب سے سفارت خانے اور سینٹ پیٹرز برگ کے قونصلیٹ میں مقرر کیے گئے نیدرلینڈز کے سفارتکاروں کو بھی ویزے جاری نہیں کیے جا رہے، نیدرلینڈز کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں اپنا قونصلیٹ بند کردیا جائے۔
دوسری جانب روسی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے اس کا جواب دیا جائے گا، تاہم اس پر کوئی فوری رد عمل نہیں دیا گیا۔