مارٹن گپٹل کی بیٹنگ سےوسیم اکرم حیران ،سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

مارٹن گپٹل کی بیٹنگ نے وسیم اکرم حیران ،سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
کیپشن: Martin Guptill's batting surprised Wasim Akram, a storm of memes on social media

ایک نیوز:کراچی کنگز کیخلاف میچ کی ابتداء میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی دیکھ کر ایسا لگا کہ میچ ہاتھ سے نکل گیا لیکن اچانک مارٹن گپٹل کی دھواں دھار بیٹنگ نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا اور کے کے آر کے مینٹور وسیم اکرم سمیت سب کو حیران کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر مارٹن گپٹل نے میچ میں اپنے پہلے 50 رنز 44 گیندوں پر مکمل کئے لیکن اس کے بعد وہ کراچی کنگز کے بولرز پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑے۔ انہوں نے اپنی دوسری ففٹی کیلئے صرف 18 گیندیں لیں، انہوں نے 67 گیندوں پر 117 رنز بنا ڈالے۔

مارٹن گپٹل کی جارحانہ بیٹنگ کے موقع پر وسیم اکرم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر مختلف میمز بنائی جارہی ہیں۔

ٹوئٹر صارف منان نے ایک طرف مسکراتے ہوئے اور دوسری طرف روتے ہوئے وسیم اکرم کی تصویر لگا کر لکھا کہ وسیم اکرم پہلے 15 اوورز میں اور آخری 5 اوورز میں۔

سمرن نے بالی ووڈ کی مشہور فلم کی تصویر کے ساتھ وسیم اکرم کی تصویر کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا، ’’مجھے کوئی فرق نظر نہیں آرہا‘‘۔

ایک اور صارف میڈی نے وسیم اکرم کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گپتل کی 2 سال پہلے کی پرفارمنس پر ہنس رہے ہیں اور ایک طرف ان کی افسردہ تصویر بھی لگا دی۔

 واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی جبکہ کراچی کنگز 3 میچز کھیل کر اب تک فتح کا مزہ نہیں چکھ سکی۔