ویب سیریز 'مرزا پور' کے اداکار ایوارڈ شو کے دوران چل بسے

Feb 19, 2023 | 00:18 AM

 ایک نیوز: معروف بھارتی ویب سیریز مرزا پور کے اداکار شاہنواز پردھان دل کا دورہ پڑنے کے سبب چل بسے۔


کئی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہنواز جمعے کے روز دل کا دورہ پڑنے کے سبب 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 اداکار انڈسٹری کے دوسرے معروف اداکاروں کے ساتھ ایک ایوارڈ کی تقریب میں موجود تھے جب انہیں دل میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، اداکار کو فوری طور پر ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی ٹی وی کا جانا مانا نام اداکارہ سُربھی تیواری نے گفتگو میں بتایا کہ وہ اسپتال میں اپنے بھائی کے علاج کے لیے موجود تھیں جب انہوں نے دیکھا کہ اسٹریچر پر شاہنواز کو لایا جارہا ہے انہیں فوراً ہی کمرے میں لے جایا گیا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کچھ عرصے قبل شاہنواز کا بائی پاس کیا گیا تھا۔

دوسری جانب انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے شاہنواز کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں