مدارس بل کے معاملے پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ملاقات  کیلئے بلالیا

Dec 19, 2024 | 23:52 PM

ویب ڈیسک:مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور انہیں ملاقات کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری   کردہ  اعلامیہ  کے مطابق شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بروز جمعہ (کل) دوپہر تین بجے ملاقات  کیلئے  مدعو کرلیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی جبکہ مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز دی گئیں تو مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کے مشاورت کیلئے  رجوع کریں گے۔ 

وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا اور ملاقات سے متعلق مشاورت کی ہے۔

مزیدخبریں