اسٹیٹ بینک  نے زرمبادلہ کے اعدادوشمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی  

اسٹیٹ بینک  نے زرمبادلہ کے اعدادوشمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی  
کیپشن: State Bank released weekly report of foreign exchange statistics

ایک نیوز: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔  

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 3 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 13 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 12 ارب 8 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق  کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 55 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 16 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔