پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کیلئے  رواں ہفتے بریک تھرو کا امکان 

Dec 19, 2024 | 22:32 PM

 ایک نیوز: پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان مزید مؤخر ،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف  اور حکومت کے درمیان مذاکرات کیلئے رواں ہفتے بریک تھرو کا امکان  ہے۔  

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ  کے پی کے  علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی  کرائی گئی ہے،  رواں ہفتے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کردیا جائے گا، پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز جلد ہوجائے گا۔   

ذرائع   کے مطابق علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی  سے  ڈیڑھ گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں  ملاقات جاری رہی ، انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت  بارے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، بانی  چیئرمین  نے سول نافرمانی کی تحریک کو مزید ایک ہفتے کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا، مذاکرات کے باضابطہ آغاز تک سول نافرمانی کی تحریک کو مزید موخر کیا جائے۔   

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بانی پی ٹی آئی کو سول نافرمانی کی تحریک وقتی طور پر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا  ہے۔  

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نے اتوار کو سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔   

مزیدخبریں