اسرائیل کے  غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری،مزید 112فلسطینی شہید  

اسرائیل کے  غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری،مزید 112فلسطینی شہید  
کیپشن: Israel's barbaric attacks in Gaza continue, 112 more Palestinian martyrs

ایک نیوز: اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 112فلسطینی شہید ہوگئے۔  

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید 112افراد جاں بحق جبکہ 94زخمی ہوگئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد 45ہزار129ہو گئی ہے، جبکہ  غزہ جنگ میں اب تک ایک لاکھ 7ہزار338فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں ۔