مذاکرات سے پہلے پی ٹی آئی واے اپنے کیے پر معافی مانگیں،حنیف عباسی

Dec 19, 2024 | 18:12 PM

ایک نیوز: رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے پی ٹی آئی والے اب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، مذاکرات سے پہلے یہ  اپنے کیے پر معافی مانگیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق   لیگی رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا  پی ٹی آئی غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ ملکر ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے، پہلے یہ  کہتے تھے کہ امریکہ نے ہماری حکومت گرائی ہے، اب دوبارہ امریکہ سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دکھانا ضروری سمجھتا ہوں ،پاکستان کے خلاف امریکہ میں لابنگ فرم بنائی گئی، ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، جیسے فتنہ الخوارج کا خاتمہ کیا ایسے ہی فتنہ سیاست کا بھی خاتمہ کریں گے،پی ٹی آئی کی سیاست فساد اور انتشار پر مبنی ہے،پی ٹی آئی والوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔  

مزیدخبریں