9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس : مزید 14ملزمان پر فرد جر عائد  کردی گئی  

9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس : مزید 14ملزمان پر فرد جر عائد  کردی گئی  
کیپشن: May 9 GHQ attack case: 14 more accused were indicted

ایک نیوز:9مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ کیس  میں شاہ محمود قریشی،علی امین گنڈاپور،شہریارآفریدی پر فرد جرم عائد کنول شوذب،شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پربھی فرد جرم عائد کردی گئی۔  

اڈیالہ جیل میں   9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت  ہوئی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی،علی امین گنڈاپور،شہریارآفریدی پر فرد جرم عائد کنول شوذب،شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پربھی فرد جرم عائدکردی ، 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طورپر113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی، عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر 6 ملزمان کو 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔  

 شاہ محمود قریشی،کنول شوذب،علی امین گنڈاپورکی طرف سے درخواست بربریت  دائر  کی  گئی، درخواست بربریت  پر اے ٹی سی جج کل سماعت کریں گے ۔  

بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے لاکر اڈیالہ جیل میں پیش کیا گیا ،شیخ رشید،فواد چوہدری،شبلی فراز،شہریارآفریدی،علی امین گنڈاپورسمیت 30 سے زائد ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے ،عدالت نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی ۔  

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، علی امین گنڈا پور نے ایڈووکیٹ حسنین مرتضیٰ سنبل کو اپنا پلیڈر مقرر کردیا۔