26 نومبر ،شر پسندی کا شکار رینجرز کا ایک اور اہلکار شہید

26 نومبر ،شر پسندی کا شکار رینجرز کا ایک اور اہلکار شہید
کیپشن: November 26, Another officer of the Rangers was martyred as a victim of malice

 ایک نیوز: 26 نومبر کو شر پسندی کا شکار پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکار شہیدہوگیا۔  

تفصیلات کے مطابق   25 اور 26 نومبر کواحتجاج کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں میں شدید زخمی  پاکستان رینجرز پنجاب کے لانس نائیک محمد تنویر (عمر 37 سال، ساکن ضلع نارووال) کومہ کی حالت میں تھے ۔  

لانس نائیک محمد تنویر شہید نے 17سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ، شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 3بیٹیاں  شامل ہیں ۔ 

خیال رہے کہ   25اور 26 نومبر کواحتجاج کی آڑمیں پی ٹی آئی کارکنان نے پرتشدد حملے کیے تھے ،مشتعل افراد   کی جانب سے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا تھا،شرپسند وں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد اب 4 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی  ہیں ، اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے 2اہلکار شہید جبکہ تقریباً 119 اہلکار زخمی ہوئے ،پرتشدد کاروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہوئے ۔ 

واضح رہے کہ پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعددویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہیں ، پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف مقامات پر آگ بھی لگائی پرتشدد عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔