ایک نیوز: کاروبار کا اختتام ، ہنڈرڈانڈیکس 4795 پوائنٹس کی بڑی کمی سے 1 لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام،کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ شدید مندی رہی ،ہنڈرڈانڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی تاریخی کمی ہوئی ، مارکیٹ میں منافع کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان غالب رہا ، ہنڈرڈانڈیکس 4795 پوائنٹس کی بڑی کمی سے 1 لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 472 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،66 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 371 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 1 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، بازار میں 56 ارب 77 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 111,745 جبکہ کم ترین سطح 105,937 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278روپے 23 پیسے سے بڑھ کر278 روپے 35پیسے روپے پر بند ہوا۔