ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے،انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا میڈیا پوسٹ کیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی سلمان احمد کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے اور ان کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، وہ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔