آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کی تصدیق کردی

Dec 19, 2024 | 15:52 PM

ایک نیوز:آئی سی سی آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کی تصدیق کردی۔

ٹرافی میں بھارت کے میچز نیوٹرل ویونیو پر کرانے کا بھی اعلان کیا ہے، دو ہزار ستائیس تک آئی سی سی کے ایونٹس کے پاک بھارت میچز نیوٹرل ویونیوز پر ہونگے، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار اڑھائیس کی میزبانی بھی پاکستان کو مل گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت میگا ایونٹ کے میچز بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل ویونیو پر ہونگے، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان آئندہ روز میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب  کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنزٹرافی 2025ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرائی جائے گی، آئی سی سی اوربورڈ ممبران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
کرک انفوکادعویٰ ہے کہ بھارت چیمپئنزٹرافی کے اپنے تمام میچزنیوٹرل وینیوپرکھیلے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم بھی 2026میں بھارت نہیں جائے گی،معاہدے پرووٹنگ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے ہوگی۔
کرک انفو کے مطابق پاکستان نے بھارت کیساتھ نیوٹرل وینیو پر سہ فریقی ٹورنامنٹ کی تجویز دی تھی ، آئی سی سی کو سہ فریقی ٹورنامنٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔

 پاکستاں 4سال بعد ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، آئی سی سی نے 2028 کے ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی پاکستان کو دےدی ہے، 2028ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا، ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان بھارت کا فیوژن فارمولا اپلائی ہوسکتاہے۔

مزیدخبریں