اداکارمحسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے  

Dec 19, 2024 | 15:09 PM

ایک نیوز:پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و میزبان محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے۔
محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں والد کے انتقال کی اطلاع دی ، اُنہوں نے انتہائی دکھ کیساتھ اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے ابو کا انتقال ہوگیا ہے‘۔
محسن عباس حیدر کی پوسٹ کے ذریعے انکے والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات نے کمنٹ سیکشن میں تعزیت کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں