سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے اقدامات دنیا میں ایک مثال ہے:وزیرخزانہ

Dec 19, 2024 | 14:56 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوان صنعت و تجارت میں صنعتکاروں سے خطاب میں کہا ہے کہ سیالکوٹ میں مجھےخود انحصاری سیکھنے کا موقع ملا ، بزنس کمیونٹی کا ائیر پورٹ، ائیرسیال اور ڈرائی پورٹ دنیا میں ایک مثال ہے ۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی بزنس کمیونٹی کو اتنا متاثر نہیں کرتا ،کچھ مسائل ہیں جو حل طلب ہیں ، ہم محنت کر رہے ہیں مہنگائی میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے، بزنس کمیونٹی کی مدد سے ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں وسائل کی بہتری کے لئے 14 فیصد ڈی جی پی ٹیکس پر جانے کی ضرورت ہے ، روڈ ٹو مارکیٹ میں معاشی استحکام کے لئے ٹیکس کی ادائیگی کاروبار اور ملک کو مستحکم کر سکتا ہے، 76 سالوں سے سب اچھے کے بیانات سے ہمیں نکلنا ہو گا ،بجٹ سے قبل آپ اپنے پروپوزل دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں سے مشاورت سے بجٹ میں تجاویز پیش کریں گے، اس سلسلے میں ہم خود آپ کے پاس آئیں گے،نان فائلر آئندہ آنے والوں دنوں میں مزید شکنجے میں آئیں گے ، ٹیکس کی ادائیگی میں ہراس منٹ اور کرپشن کے عنصر کے خاتمے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔    

مزیدخبریں