ایک نیوز: ایف آئی اے لاہور زون نےسالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ایف آئی اے لاہور زون نے رواں سال کے دوران مختلف جرائم میں ملوث727ملزمان کو گرفتار کیا ۔
گرفتار ملزمان میں 111اشتہاری بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں4ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر بھی شامل ،رواں سال کے دوران 1501 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 836 مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے عدالت میں چالان جمع کروائے گئے ۔
رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 195 ملزمان کو عدالت سے سزائیں سنائی گئی، انسانی سمگلنگ رواں سال کے دوران انسانی سمگلروں کے خلاف 940 مقدمات درج کئے گئے، ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 370 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 684 مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے چالان جمع کروائے گئے جبکہ 168 انسانی سمگلروں کو سزائیں سنائی گئی ۔
مسافروں کی پروفائلنگ کے حوالے سے امیگریشن حکام کو خصوصی ٹریننگ دی گئی، حوالہ ہنڈی کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا ،رواں سال کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 67 چھاپہ مار کاروائیاں کیں، چھاپوں کے نتیجے میں 67 مقدمات درج کر کے 96 ملزمان کو گرفتار کیا۔
چھاپوں کے دوران 70245 امریکی ڈالر اور3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی برآمد کی ،چھاپوں کے دوران 21 کروڑ 47 لاکھ پاکستانی روپے بھی برآمد کئے گئے ، گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے، بجلی چوری بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 420 چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی گئی،247ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے 110 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،بجلی چوری سے قومی خزانے کو 12 کروڑ 91 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
بجلی چوروں سے 1 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی، اووربلنگ اووربلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف4انکوائریاں اور3مقدمات درج کئے گئے رواں سال کے دوران اووربلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،دوران تفتیش مجموعی طور پر 831 ملین یونٹس کی اووربلنگ پکڑی گئی ،لیسکو کی جانب سے مجموعی طور پر صارفین کو 39 ارب روپے کی اوور بلنگ کی گئی۔
ایف آئی اے کی موثر تحقیقات کی بدولت اووربلنگ کی گئی رقوم صارفین کی بلوں میں ایڈجسٹ کر دی گئی ، جعلی ادویات جعلی ادویات کے خلاف 12 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی، جعلی ادویات میں ملوث ملزمان کے خلاف 11 مقدمات درج کر کے 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان سے کروڑوں مالیت کی جعلی ادویات قبضے میں لی گئی ،بدعنوانی بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث نادرا، پاسپورٹ آفس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کے خلاف 24 مقدمات درج کئے گئے کرپشن میں ملوث 39 افسران کو گرفتار کیا گیا۔
کرپشن میں ملوث ملزمان سے 9 کروڑ 43 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی بینکنگ فراڈ بینکنگ اور دیگر مالی فراڈ میں ملوث 45 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بینکنگ اور مالی فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف 55 مقدمات کی تفتیش مکمل کی گئی، بینکنگ اور مالی فراڈ میں ملوث عناصر سے 5 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ،منی لانڈرنگ رواں سال کے دوران لاہور زون نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 113 مقدمات درج کئے۔
منی لانڈرنگ میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 12مقدمات کے چالان عدالت میں جمع کروائے گئے ،دوران تفتیش کروڑوں مالیت کے پلاٹ، لگژری گاڑیاں، بینک اکاونٹ کو بذریعہ عدالت شامل تفتیش کیا گیا،پاسپورٹ مافیا پاسپورٹ مافیا کے خلاف 46 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی، پاسپورٹ ایجنٹوں کے خلاف 46 مقدمات درج کر کے 68 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ,گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث مافیا کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا گیا گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث مافیا کے خلاف 6 مقدمات درج کئے گئے۔
18ملزمان کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا گیا، گرفتار ملزمان میں 2 ڈاکٹرز بھی شامل متروکہ وقف املاک سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر 7 ارب 93 کروڑ سے زائد مالیت کی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی ناجائز قابضین سے وگزار کروائی گئی۔