حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے:عمر ایوب

Dec 19, 2024 | 11:32 AM

ایک نیوز:پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے پشاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، کسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔
عمرایوب نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تشکیل دی ہوئی ہے، ہم کسی سے ڈر نے یا دبنے والے نہیں ہیں۔    

پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی،  عدالت کا وقت 3 یا 4 بجے تک ہے، سوال یہ ہے کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔

مزیدخبریں