پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چوتھے روز بھی مندی ،1998پوائنٹس کی کمی

Dec 19, 2024 | 10:11 AM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرچوتھے روز بھی مارکیٹ میں مندی نظر آرہی ہے۔
کاروبار کے آغاز سے فروخت کا رجحان کم رہا،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 1998 پوائنٹس کی کمی ہوئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ 1لاکھ9ہزار71پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔    

گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرکاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست مندی دیکھی گئی تھی۔
مارکیٹ میں منافع کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان غالب رہا،ہنڈرڈانڈیکس 3790 پوائنٹس کی بڑی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں