فلسطینی فلم (فرام گراؤنڈ زیرو)آسکرکیلئےشارٹ لسٹ 

فلسطینی فلم (فرام گراؤنڈ زیرو)آسکرکیلئےشارٹ لسٹ 
کیپشن: Palestinian film (From Ground Zero) shortlisted for Oscar

ویب ڈیسک: فلسطینی فلمفرام گراؤنڈ زیرو‘97 ویںآسکرکیلئےشارٹ لسٹ کر لی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطین کے خلاف اسرائیلی جنگ پر مبنی فلمفرام گراؤنڈ زیرو‘ کو97ویں اکیڈمی ایوارڈز 2025ء میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کیلئےشارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
یہ فلم فلسطینی فلم سازوں کی تیار کردہ 22 مختصر فلموں پر مشتمل ہے، جس میں غزہ کے باشندوں کی روزمرہ کی زندگی اور انہیں درپیش چیلنجز کی عکاسی کرتی ہیں۔
اس فلم کو فلسطینی ڈائریکٹر رشید مشہراوی کیجانب سے یکجا کیا گیا ہے, فلم میں شامل مختصر کہانیوں کے علاوہ علا دامو کی ’24 آورز‘ بھی شامل ہے،جو ان کے دوست مصعب النادی کے ایک دن کے تجربات کو دستاویزی شکل میں پیش کرتی ہے۔
آسکرز کی جانب سے جنوری 2025ء میں حتمی نامزدگیوں کا اعلان کیا جائے گا۔