بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ کو حادثہ،13افراد ہلاک 

بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ کو حادثہ،13افراد ہلاک 
کیپشن: Indian Navy speed boat accident, 13 people killed

ایک نیوز: بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ حادثے کا شکارہو گئی،حادثے میں13افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ انجن کی آزمائش سے گزر رہی تھی جو اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور ممبئی کے ساحل پر ایک مسافر فیری سے ٹکرا گئی، بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ اور مسافر فیری کی ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکار بھی شامل ،مسافر فیری سیاحوں کو لے کر ممبئی کے قریب ایلیفنٹا جزیرے پر جا رہی تھی ،انڈین کو سٹ گارڈز کی طرف سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران بچائے جانے والے افراد میں سے 4 کی حالت نازک ہے ۔
بھارتی بحریہ کی مسلسل گرتی کارکردگی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔