ایک نیوز: ترجمان دفتر خارجہ نےپاکستان نے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس اور3تجارتی اداروں پر امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی فیصلہ بدقسمتی اور متعصبانہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد خودمختاری کا دفاع،جنوبی ایشیا میں امن واستحکام برقرار رکھنا ہے،دوہرے معیارات،امتیازی طرز عمل علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کےلیےخطرہ ہیں،پابندیوں کا تازہ ترین اقدام امن اور سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پابندیوں کا مقصد فوجی عدم توازن کو بڑھانا ہے،اس طرح کی پالیسیاں خطے اور اس سے باہر کے سٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک مضمرات رکھتی ہیں،پاکستان کاپروگرام ایک مقدس امانت ہے.
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سٹریٹجک پروگرام240ملین لوگوں نے اس کی قیادت کو عطا کیا،اس اعتماد کے تقدس کی سیاسی میدان میں سب سے زیادہ عزت کی جاتی ہے۔
پاکستانی اداروں پر پابندی کا امریکی فیصلہ بدقسمتی اور متعصبانہ ہے:ترجمان دفتر خارجہ
Dec 19, 2024 | 08:57 AM