ایک نیوز: امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ تعاون کرنے پر4پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے ، امریکا پابندیوں کے لیے4اداروں کو نامزد کر رہا ہے.
پابندی لگنے والے اداروں میں اسلام آبادکا نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس شامل ہے،کراچی میں قائم 3 ادا ر و ں پر بھی امریکا کی پابندی ،اختر اینڈ سنز،افیلی ایٹس انٹرنیشنل اور روک سائیڈ انٹرپرائزز بھی شامل ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان اداروں پر میزائل پروگرام میں مدد دینے کا الزام ہے،تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا ان کی ترسیل کے ذرائع پر کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام بارے امریکا کا بڑا اعلان
Dec 19, 2024 | 08:40 AM