ویب ڈیسک :ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ عمر ڈار 5مقدمات میں اشتہاری ہیں،قانونی طور پر ان کے گھر پر ریڈ کرنے گئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی اونے کہا کہ آدھا گھنٹہ گھر کے باہرا یس ایچ او کھڑا رہا ہے۔ایس ایچ او نے پوچھا کہ عمر ڈار اندر ہیں تو اندر موجود خواتین نے شور ڈال دیا ،خواتین کی جانب سے ایس ایچ او کو گالیا ں بھی دی گئیں۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے مزید کہا کہ ایس ایچ او نے مجھے کال کر کے صورتحال سے آگا ہ کیا،میں نے کہا اگر ان کے گھر پر کوئی مرد نہیں تو واپس آجائیں۔ہمارے آفسز اسکروٹنی کیلئے کھلے ،جس سے چاہے انویسٹی گیشن کروا دیں،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لے آئے تو معاملہ کلیئر ہو جائے گا۔خواتین پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود تھیں،عمر ڈارجون ،جولائی سے اشتہاری ہیں،پچھلے کچھ دنوں سے عمر ڈار بھرپور طریقے سے سیاست کررہے تھے۔
ہمارے پاس اطلاع تھی کہ وہ گھر پر موجود ہیں اس لیے ریڈ کیا،جانوروں سے نقصان پہنچانے سے لیکر پلیٹیں توڑنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ہم آج تک اس بات پر قائم ہیں کہ اگر کوئی چیز ہے تو سامنے لے آئے،عمر ڈار کی والدہ کو کوئی زدوکوب نہیں کیا گیا تھا۔