فرانس کا انتہاپسند یہودیوں پرپابندی کا فیصلہ 

Dec 19, 2023 | 23:17 PM

ویب ڈیسک:فرانس نے فلسطینیوں پر تشدد کے ذمہ دارانتہا پسند یہودی آباد کاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
 امریکا کے بعد فرانس نے بھی مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ نانے کی شدید مذمت کی تھی۔
پہلے بھی امریکا اور برطانیہ بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے اور تشدد کے واقعات میں اسرائیل پر یہودی آبادکاروں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا تھا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرانس نے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں