ویب ڈیسک:چین کے شمال مغربی حصے میں زلزلے سےہلاکتوں کی تعداد 127ہو گئی۔700سے زائد زخمی ہو گئے۔
چین کے شمال مغربی حصے میں زلزلے سے ایک لاکھ پچپن ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا۔
چین کے دو شمال مغربی صوبوں Gangsu اور Qinhai میں پیر کی آدھی رات کو 6.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 127 افراد ہلاک ہوگئے اور بڑی تعداد میں انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔
یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی35 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز چین کے شہر Lanzhou سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے سے ایک لاکھ پچپن ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی اہلکاروں کی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، سرد موسم ریسکیو ٹیموں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔