ویب ڈیسک :لاہور کے علاقے کاہنہ میں ویلنشیا ٹاؤن میں مکان کی چھت سے گر کر ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج مسعود عمر خان جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق جاں بحق ہونے والے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج مسعود عمر خان کی عمر 75 سال تھی، وہ اپنے گھر کی چھت پر چل رہے تھے جب اچانک دوسرے گھر کے صحن میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔