اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب 

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب 
کیپشن:  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب 

ویب ڈیسک:نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا، آئندہ سیزن کے دوران گندم کی امدادی قیمت کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں  گورنمنٹ پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کیلئے 262 ارب کی منظوری دی جائے گی۔گورنمنٹ پاور پلانٹس کیلئے رقم کی منظوری ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی دی جائے گی، کے الیکٹرک کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 57 ارب ایڈوانس سبسڈی منظوری کا امکان ہے۔

اجلاس میں رواں مالی سال کے دوران آئی بی کو اضافی 25 کروڑ فنڈز کی منظوری کا امکان  ہے۔آئندہ مالی سال کے دوران تمباکو پر عائد سیس ریٹ کی نظرثانی کی جائے گی۔