گجرات سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے،ایم پی اے کا پارٹی چھوڑنے کااعلان 

Dec 19, 2023 | 22:40 PM

ایک نیوز:گجرات سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فیض الحسن شاہ،سابق ایم پی اے چودھری ارشد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

سید فیض الحسن شاہ این اے 70سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے ۔پیپلز پارٹی کے قمرالزمان کائرہ اور ن لیگ کے جعفر اقبال کو شکست دی تھی ۔چودھری ارشد گجرات کے حلقہ پی پی 34 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے ۔

سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ  کاکہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔9مئی کے ذمہ داران جو بھی ہیں انھیں سزا ملنی چاہیے۔پی ٹی آئی اور عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں ۔

چودھری ارشد کاکہنا تھا کہ 9مئی کا واقعہ ہم سیاستدانوں پر بوجھ ہے ۔ سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں ۔آئندہ کسی پارٹی کو جوائن نہیں کروں گا اور نہ ہی انتخاب میں حصہ لوں گا۔

مزیدخبریں