ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی

Dec 19, 2023 | 22:34 PM

ایک نیوز : سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا روڈ حادثے میں زخمی  ہوگئیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی گاڑی کو پیچھے سے دوسری گاڑی نے ہٹ کیا ، فہمیدہ مرزا کی حالت خطرے سے باہر ہے،فہمیدہ مرزا کےبیٹے حسنین مرزا کا کہنا ہے کہ والدہ فہمیدہ مرزاکونجی ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔نجی اسپتال میں انکا علاج جاری ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کراچی ڈیفنس خیابان شمشیرمیں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئیں۔

مزیدخبریں