ویب ڈیسک :مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کاکہنا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں یکساں مواقع ملنے چاہیے۔
چودھری شجاعت کی زیرصدارت عام انتخابات کیلئے امیدوارفائنل کرنے کے سلسلے میں صوبہ سندھ کا اجلاس ہواو ۔
اجلاس میں مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طا ر ق حسن،جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ،کراچی ڈویژن کے صدرمحمدجمیل احمد،بسمہ ہوتی نے شرکت کی۔
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر چو دھری سالک حسین، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چو دھری شافع حسین اور حافظ عقیل جلیل اور دیگر موجود تھے ۔
پاکستان مسلم لیگ مرکزی کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کا عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مسلم لیگی کارکنان کو ہمیشہ عزت، مقام و مرتبہ دیا اس عمل کو جاری رکھیں گے۔ ملک بھر میں وفادار، مخلص، بیباک عہدیدار و کارکنان کی کارکردگی قابل ستا ئشں ہے انکو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں۔
شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی کارکنان کو ہمیشہ عزت۔ مقام و مرتبہ دیا اس عمل کو جاری رکھیں گے ملک بھر میں وفادار۔ مخلص۔ بیباک عہدیدار و کارکنان کی کارکردگی قابل ستائشں ہے انکو کبھی نظرانداز نہیں کیا جائیگاملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے مستقبل کے لیے آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری ہیں جن میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے
شجاعت حسین نےکہا کہ پاکستان مسلم لیگ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ہر میدان میں عوام کی نمائندہ جماعت بن کر عوام کی ترجمانی کرے گی۔ ووٹ عوام کے مستقبل کا ضامن ہے ۔
سیاسی جماعتوں کوالیکشن میں یکساں مواقع ملنے چاہیے،چودھری شجاعت
Dec 19, 2023 | 22:05 PM