ن لیگ پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کاشیڈول تبدیل

Dec 19, 2023 | 19:58 PM

ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کردی گئی۔

مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا14واں اجلاس کل ہوگا۔کل مخصوص نشستوں کیلئے خواتین امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔ایک روز قبل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پرتمام امیدواروں کے انٹرویوز ہوچکے ہیں۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں