ویب ڈیسک : سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں رحمان عرف بھولا اور زبیر چریا نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
تفصیلات کےمطابق ملزموں کی جانب سے سزائے موت کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے ،سندھ ہائیکورٹ نے زبیر چریا اور رحمان بھولا کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردی تھیں ،انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزموں کو پھانسی دینے کا فیصلہ سنایا تھا،کیس میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کو اشتہاری قرار دیا تھا ، سندھ ہائیکورٹ نے کیس کے مفرور اور اشتہاری ملزم حماد صدیقی کو گرفتار کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،علی انٹرپرائز فیکٹری بلدیہ میں آتشزدگی سے 259 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے، انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت پانچ ملزمان کو بری کردیا تھا،سندھ ہائیکورٹ نے فیکٹری ملازم شاہ رخ سمیت چار ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی تھی۔