ویب ڈیسک :پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے کاروبار اور سرمایہ کار دوست ویزا سروس کا آغاز کردیا جس کا مقصد مالی سرمایہ کاری کے ذریعے ملک میں کام کرنے کے خواہشمند بین الاقوامی کاروباری افراد کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ایس آئی ایف سی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ “ایس آئی ایف سی فخر کے ساتھ خصوصی ایس آئی ایف سی ویزا کی رونمائی کررہی ہے، یہ شاندار انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شائع کی گئی جس میں کہا گیا کہ ویزوں کی مدت چھ ماہ سے پانچ سال کے درمیان ہے۔
کونسل نے عزم کیا کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر ان دلچسپی رکھنے والے فریقوں کو یہ سفری اجازت نامے جاری کرے گی جنہوں نے پاسپورٹ ، تصاویر اور ایس آئی ایف سی سفارشی خطوط جمع کرائے تھے۔
SIFC proudly unveils the exclusive SIFC Visa