ویب ڈیسک :نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے لاہور کے مصروف ترین 6 یوٹرن بنانے کیلئے19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں لاہور کے6 مصروف ترین چوک پرٹریفک کی روانی کیلئے پروٹیکٹڈ یو ٹرن بنانے کی منظوری دی گئی جبکہ محسن نقوی نے یوٹرن بنانے کیلئے19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔
خیال رہے کہ قادر توپاش چوک، گجومتہ ، نشتر ، کھوکھر اورجوڑے پل چوک پریوٹرن بنائےجائینگے۔اجلاس میں بابوصابو ٹول پلازہ شفٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی،ملتان روڈ، ٹھوکرکے داخلی راستے پر رش ختم کرنے کیلئے مختلف تجاویز کاجائزہ لیاگیا اورہیوی ٹریفک کو براہ راست ایم ٹو موٹروے پر رواں کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے ملتان روڈپرآنیوالی ٹریفک رواں کرنےکیلئےپائیداراقدامات کرنیکی ہدایت دے دی۔