ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سلیکشن کے بجائے صاف اور شفاف الیکشن چاہتی ہے، ہم تمام ہی سیاسی جماعتوں کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں ندیم افضل چن نے کہا کہ جو سرکاری لاڈلا بننے کی کوشش کر رہا ہے اس کو عوامی لاڈلہ بننا چاہیے، پیپلز پارٹی پہلے بھی سب پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلی تھی اب بھی ایسا ہی ہوگا۔
ندیم افضل چن نے یہ بھی کہا کہ ایسی اتحادی حکومت نہیں چاہتے، جس میں اپنے کیس ختم کرالیے جائیں اور عوام خیال تک نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی پنجاب میں سرپرائز دے گی۔ ندیم افضل چن نے انکشاف کیا ہے کہ انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے سے پہلے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی جب سینیٹر تھے تب بھی انہیں پی پی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔انوارالحق کاکڑ کو بھی اُس وقت پی پی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔