پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیپشن: پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

ایک نیوز :انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کے قریب  پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں اےٹی سی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہار جاری کرنےکا حکم دیدیا۔

عدالت نے حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، ثمر معشوق، ملک حیدرعلی ،فیاض انور، محمدعدنان اور محمد قاسم کے اشتہار جاری کرنے کاحکم دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے اشتہارجاری کرنےکا حکم دیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے چھپے ہوئے ہیں لہذٰا ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی  جائے۔